اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دیدے، حکومت نے اپوزیشن اراکین اسمبلی کے استعفے قبول کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن استعفے دے تو ہم قبول کرلیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کورونا سےکوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بس این آرا و چاہیے ، ان کو صرف اپنی ذات سے

غرض ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ اگر اپوزیشن استعفے دے تو بالکل قبول کریں گے۔اپوزیشن کی چوریاں پکڑی جاچکی ہیں کیسز چل رہے ہیں ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے این آر او چاہیے۔یہ لوگ عوام کو بےوقوف بنانےکی کوشش کررہےہیں عوام پی ڈی ایم کےساتھ نہیں ہماری حکومت کےساتھ ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ یہ لوگ اس حدتک جھوٹ بولتےہیں گزشتہ روز انٹرویو ہی دیکھ لیں، نوازشریف، دونوں بیٹے،اسحاق ڈار، شہبازشریف کا داماد فرار ہیں، اسحاق ڈارنےبھی مریم نوازکی طرح کہا لندن کیاپاکستان میں جائیدادنہیں، کیلبری والی وہی خاتون ہیں جوکہتی تھیں لندن کیاپاکستان میں بھی جائیداد نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفے دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close