پی ڈی ایم میں شامل کونسی جماعت حکومتی اتحاد کا حصہ بننے جارہی ہے؟ حکومت کیساتھ مذاکرات کا انکشاف ہو گیا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کو حکومتی اتحاد میں شامل کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے سردار اخترمینگل سے ایک بار پھر مذاکرات شروع کردیے ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کہتے ہیں کہ ہماری خواہش ہے بی این پی دوبارہ حکومتی اتحاد میں شامل ہوں ، اسی لیے اس حوالے سے سردار اختر

مینگل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ساتھ ہمارے مذاکرات ایک بار جاری ہیں ، جس کا مقصد یہ ہے کیوں کہ ہماری حکومت کی یہ خواہش ہے کہ بی این پی دوبارہ سے حکومتی اتحاد میں شامل ہوجائے جس کیلئے پی ٹی آئی کو بلوچستان کی حکومت پر بھی مکمل اعتماد ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ دوسری لہر میں عالمی وباء کوروناوائرس کا پھیلاوٴ خطرات صورتحال اختیار کر چکا ہے ، میری تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ وہ کورونا کی ایس او پیز کی پاسداری کریں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے عشائیے میں بھی شرکت نہیں کی تھی ، اختر مینگل کا کہنا ہے کہ بی این پی جب حکومت کا حصہ اور اتحادی ہی نہیں رہی تو پھر عشائیے میں شرکت نہیں کرسکتے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو عشائیے پر مدعو کیا ، وزیراعظم آفس کی جانب سے اختر مینگل اور جہانزیب جمالدینی کو عشایئے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، لیکن سربراہ بی این پی سردرا اخترمینگل نے وزیراعظم کے عشایئے میں شرکت سے انکار کردیا ، انہوں نے کہا کہ بی این پی جب حکومت کا حصہ اور اتحادی ہی نہیں رہی تو پھر عشائیے میں شرکت نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close