پاکستان کی ایکسپورٹس میں 21 فیصد اضافہ، ایک ماہ میں اربوں ڈالرز کما لئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی بہتر پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی ایسکپورٹ میں 21فیصد تک اضافہ ہوگیا ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود کہتے ہیں کہ رواں برس نومبر کے مہینے میں ہونے والا ایکسپورٹ میں اضافہ پچھلے سال اسی مہنے کی نسبت زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران موزوں کی ایکسپورٹ میں 41 فیصد اضافہ ہوا ، ہوم ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل کی برآمدات 20 فیصد بڑھیں ، نومبر کے مہینے میں جرسی اورپل اوور کی برآمدات میں 21 فیصد دیکھا گیا جب کہ چاول کی برآمدات 14 فیصد اور سرجیکل مصنوعات کی برآمدات 11فیصد بڑھیں اس کے ساتھ ساتھ زنانہ گارمنٹس کی برآمدات 11 فیصد اور مردانہ گارمنٹس کی برآمدات میں 4.3 فیصداضافہ ہوا۔مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے مزید لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ملکی ایکسپورٹ میں شاندار اضافہ ہوا جوکہ ہماری ویلیو ایڈیڈ چیزوں کی ایکسپورٹ کی پروموشن کے نتیجے میں ممکن ہوا جو کہ مستقبل کیلئے ایک اچھا عمل ہے۔ دوسری طرف وفاقی حکومت نے کپاس کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کپاس کی درآمد کی حوصلہ افزائی کی تجاویز پر غور کے بعد ای سی سی نے کپاس کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالزاق داؤد نے بتایا ہے کہ کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے ملبوسات کے شعبے کی برآمدات میں آسانی پیدا ہوگی ، ویلیو ایڈیڈ ایکسپورٹ حاصل کرنے کی ہماری پالیسی کے مطابق ہے، ای سی سی کا فیصلہ اب توثیق کے لئے کابینہ میں جائے گا جہاں سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کابینہ سے ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close