اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن میں ٹاپ 10 محکموں کی رپورٹ تیار کر لی، ریونیو کا محکمہ پہلے, پولیس دوسرے نمبر پر، تیسرے، چوتھے ۔۔۔ دسویں نمبر تک جانیئے؟

لاہور( این این آئی)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانی میں ملوث ٹاپ ٹین محکموں کی رپورٹ تیار کرلی، ریونیو کا ادارہ کرپشن کی 12ہزار582شکایات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانی کی شکایات پر رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ریونیو کرپشن

کی 12ہزار582شکایات کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ محکمہ پنجاب پولیس10ہزار334 شکایات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے خلاف 4ہزار862 شکایات رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت 2ہزار 106شکایات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔محکمہ آبپاشی 1920 اور اسکولز ایجوکیشن کے خلاف 1885 شکایات موصول ہوئیں۔ پبلک ہیلتھ ڈیولپمنٹ882شکایات کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا، محکمہ کمیونی کیشن اینڈ ورکس کے افسران کے خلاف 903 شکایات رپورٹ ہوئیں۔پنجاب ہائی وے کے خلاف 632 اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف 519 شکایات سامنے آئیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق یہ رپورٹ 13 ماہ میں موصول ہونے والی شکایات پر تیار کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close