ہائیکورٹ نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں پر 50 ہزار جرمانے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں سے رعایت نہ کی جائے۔جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن نے اس حوالے سے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

کروادی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے 476 انڈسٹریز اور بھٹوں کی چیکنگ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 122 یونٹس حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرتے پائے گئے، زائد دھواں خارج کرنے پر 170 یونٹس سیل کر دیے گئے، پی ڈی ایم اے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کیے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کارروائی کرتے ہویے ٹریفک پولیس نے 1108 گاڑیوں کو بند کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close