چوہدری پرویز الہیٰ شہباز شریف سے ملنے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

لاہور(آئی ا ین پی ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے مونس الہی کے ہمراہ شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ سپیکر چوہدری پرویز الہی مسلم لیگ ق کے وفد کے ہمراہ ماڈل ٹان پہنچے جہاں شہباز شریف اور مریم نواز

سے ملاقات کی، انہوں نیشہباز شریف سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے دوران فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز، حمزہ شہباز اور مونس الہی کے علاوہ شاہد خاقان عباسی، کامل علی آغا،رانا ثنااللہ خاں، احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی وفد کے ہمراہ شہباز شریف سے ملاقات کی اور والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو 6 روزہ پیرول پر رہا کر رکھا ہے، ان کی والدہ شمیم بیگم 22 نومبر کو وفات پا گئی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close