تحریک انصاف کے بڑے رہنما نے پی ڈی ایم کے لاہور کے جلسے کی حمایت کر دی، کیا وجہ بتائی؟ تفصیل جانیئے

لاہور(آئی ا ین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے،اپوزیشن کے سارے کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے جن کا حکومت پر کوئی دبا ونہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے

کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور کے جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے، یہ خود ہی ایک بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے سارے کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے اور ان جلسوں کا حکومت پر کوئی دبا ونہیں، تاہم کورونا کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی فکر ہے اور عوام کی صحت کی تشویش ہے، لوگ اپنا خیال رکھیں ماسک ضرور پہنیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close