گیس بحران پر حکومت سے وضاحت مانگ لی گئی توانائی کا گردشی قرضہ 2 ہزار 253 ارب روپے تک کیوں پہنچ چکا ہے؟

کراچی(آئی ا ین پی ) پاکستان پیپلز پارٹی نے گیس بحران پر حکومت سے وضاحت مانگتے ہوئے پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو گردشی قرضوں میں ڈبو رہی ہے اور توانائی کا گردشی قرضہ 2 ہزار 253 ارب روپے تک پہنچ چکا

ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 350 ارب روپے ہو گیا ہے جبکہ ملک میں پہلے ہی گیس کا شدید بحران ہے اور گیس کا گردشی قرضہ پورا کرنے کے لیے اب گیس کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کے پاس ہر معاملے کا حل قیمتیں بڑھانا ہے جبکہ ایل این جی درآمد میں تاخیر کی وجہ سے ملک کو بحران اور اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی درآمد میں تاخیر اور پھر مہنگے داموں پر خریداری پر سوالات اٹھتے ہیں اور ایل این جی درآمد میں تاخیر کی وجہ سے 122 ارب روپے کا نقصان بھی ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ ایل این جی درآمد میں تاخیر پر پارلیمانی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close