لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے جبکہ ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ڈی ایم کو وسیع تر قومی مفاد میں جلسوں سے گریز کرنا
چاہیئے۔ ایوان وزیر اعلی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی، موجودہ حالات میں پی ڈی ایم کا کردار قومی مفادات کے منافی ہے۔ عثمان بزدارنے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔ یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد و اتفاق کا ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے ناکام رہے، اس ٹولے کو اب ترقی مخالف سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ دو برس میں پنجاب میں فلاح عامہ کے ریکارڈ کاموں کی مثال 70 برس میں نہیں ملتی۔ پسماندہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی خود کررہا ہوں۔ عوامی خدمت کے مشن میں کسی کو حائل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ندیم افضل چن نے اس موقع کہا کہ کورونا وبا کے دوران عوام کی زندگیوں کو دا پر لگانا کوئی دانشمندی نہیں۔ ایسے وقت میں اپوزیشن کو جلسوں سے گریز کرنا چاہیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں