اسلام آ باد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ پاکستان میں سب کو فری ویکسین ملے،کروناویکسین کیلئے4سے5کمپنیزسے بات چیت کئی ہفتوں سے چل رہی ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ویکیسن کے نتائج
سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ویکسین لگنے کا طریقہ کار طے ہوگیا ہے،سب سے پہلے کووڈ کے علاج کے لیے فرنٹ لائن طبی عملے کو یہ ویکسین لگائی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد 60 برس سے زیادہ عمر کیافراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں عام افراد کو یہ ویکسین دی جائے گی۔ انھوں نے مزید وضاحت کی کہ اگر کوئی خود سے ویکسین لگوانا چاہے اور اس کی پاکستان میں اجازت ہو تو اس ویکسین کی ممانعت نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ جس کمپنی کاڈیٹاسب سیزیادہ مستندہوگا اس کوترجیح دیں گے۔معاون صحت کا کہنا تھا کہ زیادہ کمپنیوں کی معیاری ویکیسن آنے سے قیمت کم ہونے کا امکان ہوگا۔ معاون صحت نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ سوچ کی کیا گیا،پانچ کروڑ بچے اسکول جاتے ہیں اور یہ ہائی رسک سیکٹر ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنوری میں صورتحال کا جائزہ لے کر اسکولوں کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں