ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا، ہائے ٹک ٹاک! میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے اور ۔۔۔۔۔

لندن (این این آئی)نوبل انعام حاصل کرکے پاکستان کانام روشن کرنیوالی ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے ٹک ٹاک پر شیئر ہونے والی پہلی ویڈیو میں اپنا مختصر سا تعارف کروایا اور پسندیدہ چیزوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ملالہ نے اپنی ویڈیو

کے ذریعے چاہنے والوں سے درخواست کی وہ ملالہ فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ہائے ٹک ٹاک! میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے اور میری 23 سال ہے جو تعلیمی سرگرمیوں کیلیے ہمیشہ متحرک رہتی ہے۔انہوں نے اپنی تعلیم، پسندیدہ امور سمیت دیگر ذاتی چیزوں سے متعلق ویڈیو کے دوران گفتگو کی، ملالہ یوسفزئی کی 56 سیکنڈ کی اس ویڈیو پر لاکھوں صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ ہزاروں نے اس پر تبصرے بھی کیے۔ایک صارف نے ملالہ یوسفزئی کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے آپ کی کتاب پڑھی ہے، آپ واقعتاً ایک متاثر کن شخصیت ہیں‘۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close