پی ڈی ایم نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا پروگرام بنا لیا، وزیراعظم سمیت تین اہم شخصیات کے استعفے کا مطالبہ کیا جائیگا

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا پروگرام بنا لیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل

الرحمان کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں اہم ترین مقام پر دھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ بات مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی جانتی ہیں۔تجزیہ کار نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے دھرنے کا پروگرام بنا لیا اور اگر حکومت نے اجازت دی تو اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کا اعلان کر کے دھرنے کے لیے نکلیں گی اور راولپنڈی میں فیصل آباد کے مقام پر دھرنا دیں گے جب کہ اسلام آباد نہیں جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم موجودہ وزیراعظم عمران خان کو تسلی نہیں کرتی اور نہ ہی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو للکارتے ہیں اور دھرنے میں انہیں تینوں شخصیات سے استفعفے کا مطالبہ بھی کرنا ہے۔دوسری جانب جماعت اسلامی پاکستان نے پی ڈی ایم میں شمولیت سے صاف انکار کردیا ہے۔جماعت اسلامی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک پر دوبارہ پیپلز پارٹی یا ن لیگ مسلط ہوں ۔ جماعت اسلامی اپوزیشن کے اس اتحاد کا کسی طور بھی حصہ نہیں بنے گی ۔ جماعت اسلامی کی اپنی الگ پالیسی ہے جس کے مطابق وہ اس نااہل حکومت کیخلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جماعت اسلامی کسی کرپٹ اپوزیشن ٹولے کا حصہ نہیں بنے گی ۔کہ اس سے قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا تھا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی، 72 سالوں سے ملک کو لوٹنے اور مقروض بنانے والی پارٹیوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close