چوہدری نثار کو جاتی امرا دیکھ کر مریم نواز سیخ پا ہو گئیں، نواز شریف کو کال کرکے کیا کہا؟ بات مزید بگڑ گئی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور میاں اظہر کا تعزیت کے لیے آنا مریم نواز کو ناگوار گزر گیا۔مریم نواز نے لندن میں والد نواز شریف کو کال کر کے تحفظات سے آگاہ کیا۔اور یہ بھی کہہ دیا کہ یہ افسوس کرنے نہیں بلکہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے جاتی

عمرہ آنے کی اطلاع مریم نواز کو ملتان جلسے میں دی گئی۔اور انہیں بتایا گیا کہ چوہدری نثار آئے ہیں اور شہباز شریف سے نہ صرف تعزیت کی ہے بلکہ راز و نیاز کی باتیں بھی کی گئی۔مریم نواز کو جب اطلاع ملی تو وہ سخت نالاں ہوئیں اور اپنے ساتھ موجود تین اہم رہنماؤں کو کہا کہ یہی کسر باقی رہ گئی تھی جن لوگوں کی وجہ سے ہم اس حالت تک پہنچے وہ ہمارے گھر میں افسوس کے نام پر ہماراس مذاق اڑانے آئے ہیں۔چوہدری نثار کے بعد جب میاں اظہر بھی مل کر گئے تو مریم نواز مزید نالاں ہوئیں اور انہوں نے باقاعدہ اپنے والد کو کہا کہ امی کے انتقال کے وقت چوہدری نثار کو یاد نہیں آیا،یہاں پر بھی آکر تعزیت کر سکتے تھے۔مریم نواز میاں اظہر کے حوالے سے بھی برہمی کا اظہار کیا۔تاہم نواز شریف نے انہیں فی الوقت خاموش رہنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جاتی امرا گئے۔ چوہدری نثار نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہبازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔بتایا گیا ہ جب چوہدری نثار علی خان جاتی امرا پہنچے تو مریم نواز ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسے کیلئے جاچکی تھیں۔ جس پر بعض لوگوں نے کہا کہ شاید چوہدری نثار اس وقت جاتی امرا آئے جب مریم نواز چلی گئی تھیں، لیکن ہوسکتا ہے کہ یہ اتفاق ہو کہ چوہدری نثار شہبازشریف اور مریم نواز دونوں سے تعزیت کرنا چاہتے ہوں لیکن چوہدری نثار کے تاخیر سے پہنچنے پر مریم نواز جاچکی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close