لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کے مر کز ی قائدین نے چوہدری نثارعلی خان کو نوازشر یف سے رابطہ کر نے پر آماد کر نے کی کوشش شروع کر دیں ۔ بدھ کو ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کے درمیان ملاقات کرانے میں (ن) لیگ کے سردار ایاز صادق اور خواجہ
سعد رفیق نے اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ مشترکہ دوست اگلے مرحلے پر نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے لیے کوشش کر رہے ہیں تاکہ چوہدری نثار لندن میں موجود قائد ن لیگ نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر اظہار تعزیت کر سکیںشہباز شریف نے بھی چوہدری نثار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیلیفون پر نواز شریف سے اظہار افسوس کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں