پی ڈی ایم جلسے۔۔۔ عوام کی اکثریت نے عمران خان حکومت کے حق میں فیصلہ سنا دیا، اپوزیشن کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی سروے کے مطابق پی ڈی ایم کے پاور شوز حکومت کیلئے پریشانی کا باعث نہیں ہیں۔ 45 فیصد عوام کی رائے ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پاور شوز عمران خان کی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث نہیں۔پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 45 فیصد لوگوں نے کہا کہ پی ڈی ایم

کے پاور شوز عمران خان کی مضبوط حکومت کے لیے پریشانی کا باعث نہیں۔ 35 فیصد کے نزدیک حکومت جلسوں سے بہت پریشان ہے۔ 39 فیصد افراد نے جلسوں کو کرپشن چھپانے کا بہانہ قرار دیا جبکہ 40 فیصد نے حکومتی بیانیہ ہی جھوٹ قرار دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close