وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کارکردگی میں بہتری کے لیے سول سرونٹس کارکردگی اور نظم و ضبط قواعد 2020 کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کارکردگی میں بہتری کے لیے سول سرونٹس کارکردگی اور نظم و ضبط قواعد 2020 کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات میں وزیراعظم آفس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نئے قوانین کا مقصد سول سرونٹس کی کارکردگی میں بہتری لانا اور نظام کو شفاف بنانا

ہے جب کہ کسی بھی محکمے کے اندر احتساب کے عمل کو تیز بنانے کی غرض سے افسر مجاز کا درجہ بھی ختم کر دیا گیا ، نئے قواعد میں ہر مرحلے کے لیے ٹائم لائنز مقرر کی گئی ہیں جس کے تحت الزامات کا جواب 10 سے 14 روز میں جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ انکوائری کمیٹی افسر کی طرف سے کارروائی کو مکمل کرنے کا وقت 60 روز مقرر کردیا گیا جس کے بعد اتھارٹی 30 دنوں میں کیس کا فیصلہ کرنے کی پابند ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق کسی بھی محکمہ کے ریکارڈ کی فراہمی اور متعلقہ محکمانہ کے نمائندے کی طرف سے ریکارڈ کی فراہمی میں تاخیر سے متعلق بھی معاملات کو وضع کیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ افسران کی معطلی ، ان کی ڈیپوٹیشن اور رخصت کے علاوہ ضپر گئے افسران کے معاملات کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے جب کہ نئے قوانین میں پلی بارگین اور والینٹری ریٹرن کو بھی بدعنوانی کے زمرے میں شامل کردیا گیا ہے اور مس کنڈکٹ کے زمرے میں آنے والے افسران کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں 3 منصوبوں کا افتتاح کردیا ، وزیراعظم کی طرف سے ہمالیہ نیشنل پارک اور نانگاپربت نیشنل پارک بنانے کا اعلان بھی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بلندترین نیشنل پارکس ، نیشنل پارکس سروس کا قیام اور نیچرکوریڈور کاافتتاح کیا ، 3600 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے نیشنل پارکس میں 5 فیصد گلگت کی اراضی شامل ہے ، دونوں نیشنل پارکس کا اعلان پروٹیکٹڈ ایریازانیشی ایٹو کے تحت کیا گیا ، اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی پہلی نیشنل پارکس سروس کےقیام کی منظوری بھی دےدی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں