نواز شریف اور مریم نواز سے جان چھڑائیں، چوہدری نثارعلی خان نے مسلم لیگ(ن) میں واپسی کا اشارہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) چوہدری نثار نے ن لیگ میں واپسی کیلئے بڑی شرط عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے

کہ سابق وزیر داخلہ اور شہباز شریف کی ملاقات میں کئی اہم معاملات پر غور ہوا۔ملاقات کے دوران سابق لیگی رہنما چوہدری نثار نے ن لیگ میں واپسی کیلئے مطالبہ کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے جان چھڑوائی جائے، ان کا بیانیہ راوی میں پھینک دیں۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان یہ بھی اتفاق طے پایا کہ ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے۔دوسری جانب کچھ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کے درمیان ملاقات کرانے میں سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ مشترکہ دوست اگلے مرحلے پر نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے لیے کوشش کر رہے ہیں تاکہ چوہدری نثار لندن میں موجود قائد ن لیگ نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر اظہار تعزیت کر سکیں۔شہباز شریف نے بھی چوہدری نثار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیلیفون پر نواز شریف سے اظہار افسوس کریں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان گذشتہ روز رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ دوست سردارایاز صادق، رانا تنویر اور سعد رفیق کسی بڑے بریک تھرو کے لیے سرگرم عمل ہیں۔دونوں طرف سے رابطے اور کوششیں جاری ہیں۔مشترکہ دوستوں کا خیال ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ ملاقات میں شہباز شریف نے واضح کر دیا تھا کہ حتمی فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو ہے اس لیے چند خیر خواہ کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف اور چوہدری نثار دونوں کو ٹیلی فون پر بات چیت کے لیے راضی کیا جائے جس کی ابتدا نواز شریف سے ان کی والدہ کی وفات پر چوہدری کی طرف سے تعزیت ہو گی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جاتی امرا گئے۔چوہدری نثار نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہبازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ بتایا گیا ہ جب چوہدری نثار علی خان جاتی امرا پہنچے تو مریم نواز ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسے کیلئے جاچکی تھیں۔ جس پر بعض لوگوں نے کہا کہ شاید چوہدری نثار اس وقت جاتی امرا آئے جب مریم نواز چلی گئی تھیں، لیکن ہوسکتا ہے کہ یہ اتفاق ہو کہ چوہدری نثار شہبازشریف اور مریم نواز دونوں سے تعزیت کرنا چاہتے ہوں لیکن چوہدری نثار کے تاخیر سے پہنچنے پر مریم نواز جاچکی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close