اگر لاہور جلسہ کرنے سے روکا گیا تو کیا کریں گے؟ اپوزیشن نے حکومت کو خبردار کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے اگر ملتان کی طرح لاہورمیں بھی پکڑدھکڑ کی گئی توپورا لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا۔لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان بچانے کی تحریک بن گئی ہے۔اگر ملتان کی طرح لاہور میں بھی پکڑ دھکڑ کی گئی تو پورا

لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا۔ احسن اقبال نے اعلان کیا کہ اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہو گا۔ عوام اسلام آبا د میں اکٹھے ہوں گے تویہ حکومت جھاگ کی طرح بہہ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ منعقدہ اجلاس میں 13 دسمبرکے جلسے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے کے انتظامی امور پر بھی غور و خوص کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 13 دسمبر کو پاکستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے موجودہ حکومت کا جانا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اناڑی، نالائق اور نا تجربہ کار حکومت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close