فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری ، قومی ائیرلائن نے کرایوں میں زبردست کمی کر دی

کراچی (پی این آئی) پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کے لئے رعایتی کرایے متعارف کروادیے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے اندرون ملک کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی ہے۔ اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12 ہزار 275 روپے سے کم کرکے ساڑھے آٹھ ہزار کردیا گیا ہے جبکہ

اندرون ملک دوطرفہ کرایہ 24 ہزار 600 روپے سے کم کرکے 17 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں پرعملدرآمد جمعرات کے روز سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close