سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین بلامقابلہ پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین کو سیاسی وسماجی شخصیات، وکلاء برادری، سول سوسائیٹی اورعلمائے کرام،اسلام آباد چیمبر آف کامرس،تاجر برادری اور دیگر ٹریڈ یونینز کے رہنماؤں اور سی ڈی اے

ملازمین نے مزدور یونین کے مرکزی یونین آفس جی سیون ستارہ مارکیٹ میں مبارکباد پیش کی،مبارکباد پیش کرنے والوں میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجا پرویز اشرف کے داماد راجا عظیم الحق منہاس،چوہدری عبدالرحمان ایڈووکیٹ،صادق حسین شاہ،وائس چیئرمین انجینئر زاہد محمود،سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعود، چوہدری عامر شہزاد،ریاض خان، یٰسین خان،سی ڈی اے مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ سے ڈویژنل آڈٹ آفیسر مدثر علی،طفیل محمود، روڈ ڈائریکٹوریٹ سے عاصم مسعود، کاشف الدین،راؤ محمد شبیر،واصب مسعود،امین کھوکھر، ایڈمن ڈائریکٹوریٹ سے محمدقیصر امین،عمر رضا،محمد شعیب ڈوگر،ڈبلیو اینڈ ایس سے چوہدری محمد لطیف،ریونیو ڈائریکٹوریٹ سے منصورزمان، انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے امجد فارسٹر،مہر افتخار سیال،قسمت اللہ،سی ڈی اے مسٹررول ملازمین حاجی منیر صدیقی،شریف کھوکھر،علی بہادر،اصغر جٹ،فائر بریگیڈ ڈائریکٹوریٹ سے عارف خان،طارق آفریدی،چوہدری عزیز،عارف شاہ،پاک سیکرٹریٹ سے سید ارشاہ شاہ،عثمان الیاس،پرنس راحت کیانی و ویگر محنت کش شامل ہیں،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے تمام وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن جوکہ بین الاقوامی سطح پر دیگر تنظیموں سے ملحق ہے اسکا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،میری زندگی کا مشن مزدوروں کی بلاتفریق خدمت ہے جسے آخری سانس تک جاری رکھوں گا،پاکستان بھر کے مزدوروں نے ہمیں بلامقابلہ منتخب کر کے جو عزت بخشی ہے انشاء اللہ ہم پوری محنت اور لگن سے ملک بھر کے مزدوروں کیلئے دن رات کام کریں گے اورملک بھر کے مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close