برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری، اسسٹنٹ رجسٹرار کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کی بھی جعلی ڈگری

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے گریڈ 13 کے ڈیٹا انٹری اذپریٹر محمد راحیل خان کو بھی جعلی ڈگری پر برطرف کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے حکم پر ایڈیشنل رجسٹرار نے گریڈ 13 کے ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد راحیل خان کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ

کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق محمد راحیل خان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون اسسٹنٹ رجسٹرار 18 گریڈ کی افسر صائمہ خان کو نوکری سے برطرف کر دیا تھا۔ایڈیشنل رجسٹرار امتیاز احمد کی جانب سے صائمہ خان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close