گاڑیوں کے پر کشش نمبروں کی ای نیلامی کی اجازت دیدی گئی، نیلامی کیسے ہو گی؟ نمبر کون کون لے سکے گا؟

لاہور( این این آئی) محکمہ خزانہ نے گاڑیوں کے پر کشش نمبروں کی ای نیلامی کی اجازت دیدی ۔ محکمہ خزانہ نے یہ منظوری محکمہ ایکسائز کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی ہے۔ محکمہ ایکسائز تمام پر کشش نمبروں کی اب ای نیلامی کرے گا۔ پر کشش نمبر ویب سائٹ پر دے کر نیلام کئے جائیں گے۔ پر کشش

نمبروں کی ادائیگی بھی ای سسٹم کے ذریعے ہی ہوگی۔ بولی میں تمام لوگ یکساں طور پر شرکت کر سکیں گے۔ پر کشش نمبروں کی روائتی نیلامی ختم کر دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close