قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن 31 جنوری تک ملتوی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں جاری عالمی وباء کورونا وائرس کے شدت اختیار کرنے کے باعث قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن 31 جنوری تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ این سی اوسی کی طرف سے ضمنی انتخابات 31 جنوری تک ملتوی

کرنے کی سفارش کی گئی تھی ، جس کا جازئزہ لینے کے لیے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، شرکاء کی جانب سے تبادلہ خیال کے بعد قومی ،صوبائی اسمبلیوں کےضمنی الیکشن31جنوری تک ملتوی کرنےکافیصلہ کیا گیا جب کہ میئراسلام آباد کی خالی نشست پر الیکشن کرائے جائیں گے ، اس سلسلے میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی 2 جب کہ صوبائی اسمبلیوں کی6 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے۔یاد رہے کہ کورونا کی دوسری لہر ملک بھر میں بے قابو ہو گئی ہے جہاں عالمی وباء کی دوسری لہر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 67 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے 2458 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 91 ہوگئی ، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 578، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 370، بلوچستان میں 17 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658، اسلام آباد میں 30 ہزار 406 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 933 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بتایا گیا کہ پاکستان میں70 فیصد نئے کیسز5 بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں ، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔جبکہ کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 73 ہزار 741 اموات ہوئی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار97 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 81 لاکھ 30 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close