لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے اگر حکومت گئی تو فوج آجائے گی، مولانا فضل الرحمان نے اعلان بغاوت کردیا ہے کہ کوئی ڈنڈا چلائے تو اس پر ڈنڈا چلاؤ،اس سے انارکی پھیلے گی جس کے نتیجے میں فوج آئے گی، حکومت تو ختم ہوجائے گی لیکن اقتدار ان کو بھی
نہیں ملے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پہلے فیصلہ کیا کہ ان کو جلسہ کرنے دیں گے، ان کو روکیں گے منتشر کریں گے لیکن جلسہ کرنے دیں گے، لیکن بعد میں فیصلہ بدلا، اب 300کارکنوں گرفتار کیا گیا، 70 کے خلاف پرچہ درج کیا گیا۔باقی کو رہا کردیا جائے گا جبکہ اہم لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان بغاوت کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوئی ڈنڈا چلائے تو اس پر ڈنڈا چلاؤ، لیکن ریاست کو تو ماننا پڑتا ہے، ان کے اقدامات سے انارکی پھیلے گی،مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ لاشیں چاہتے ہیں، جب لاشیں گر گئیں تو انارکی پھیل جائے گی، اس کے نتیجے میں فوج آئے گی۔حکومت تو ختم ہوجائے گی لیکن اقتدار ان کو بھی نہیں ملے گا۔ محترمہ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کا بھی لب ولہجہ دیکھا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ کس کی مجال کہ کسی جیالے کو چھیڑا بھی جائے۔ حکومت ان کو کون سی ناجائز بات کہہ رہی ہے؟ حکومت بھی گرجے برسے، امیر جماعت اسلامی نے بھی جلسہ کیا، وہ بھی گرجے برسے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔سراج الحق اچھے ہیں لیکن اسلامی جمیعت طلبہ سے جو قیادت آئی ہے وہ سمجھتے نہیں ہیں۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہ روکنے کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ جلسہ نہیں روکیں گے،جلسے کے بعد قیادت کے خلاف کاروائی کریں گے، جلسوں سے نہیں گھبراتے لوگوں کو کورونا لگنے کی فکر ہے، کرپٹ اپوزیشن غیرذمہ درانہ حرکتیں کررہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں