پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد ساڑھے 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، تشویشناک تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد ساڑھے 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،کورونا وائرس کی دوسری لہر بہت ہی خطرناک شکل اختیار کرچکی، مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد، جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ

اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں مہلک وبا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد ساڑھے 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 458مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 67افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40 ہزار 969 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 169, پنجاب میں 15 ہزار 356، خیبرپختونخوا میں 4ہزار 696، اسلام آباد میں 6 ہزار 553، بلوچستان میں 310،گلگت بلتستان میں 348، آزاد کشمیر میں 537ٹیسٹ شامل ہیں۔صوبہ سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا جہاں مثبت کیسز کی شرح 14.01 فیصد ہے دوسرے نمبر پر بلوچستان میں 9.4 فیصد ،خیبرپختونخوا میں 3.08 فیصد ، پنجاب میں 3.05 فیصد، اسلام آباد میں 4.3 فیصد ، گلگت بلتستان میں 2.06 فیصداور آزادکشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 14.5 فیصد ہوگئی۔ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 43ہزار 286 ہو چکی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 105 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 482ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں