عمران خان جس بات کی تردید کرتے ہیں سمجھ لیں وہ لازمی ہونی ہے ، عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں، ن لیگی سینئر لیڈر نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکو مت نے ثابت کردیا یہ ہم آہنگی کے ساتھ جمہوریت نہیں چلا سکتے ،ون ویلنگ پر جمہوریت نہیں چل سکتی ،یہ حکومت نااہل ہے ،رونا تو ابھی آیا ہے ہماری معیشت اس سے پہلے ہی مردہ ہوچکی تھی ، وزیراعظم کا دورہ امریکہ اہم موڑ تھا

اس کے بعد اسرائیل سے قربت کی خبریں آنا شروع ہوگئیں ، عمران خان جس بات کی تردید کرتے ہیں سمجھ لیں وہ لازمی ہونی ہے ، عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں ۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ثابت کردیا یہ ہم آہنگی کے ساتھ جمہوریت نہیں چلا سکتے ،ون ویلنگ پر جمہوریت نہیں چل سکتی ،یہ حکومت نااہل ہے ، ملتان جلسے میں ہمارے بیانیے کو ثابت کردیا،حکومت سے ایک جلسہ مینج نہیں ہوسکا،اس کے اپنے وزراء اس کے خلاف بیان دیتے رہے ، تین گھنٹوں کا جلسہ تین دن کا بنادیا،یہ ملک کیسے چلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا تو ابھی آیا ہے ہماری معیشت اس سے پہلے ہی مردہ ہوچکی تھی ،نئے الیکشن ہونے چاہئیں ،حکومت کی عجیب منطق ہے ، 5.2پر معیشت مردہ تھی ،منفی3.4فیصد پر معیشت کھڑی ہے ،حکومت کام نہیں کررہی ، ہر شخص اس سے تنگ ہے ،تمام جمہوری قوتیں ان کے خلاف صف آراء ہیں ، جب ہم مذاکرات کرنا چاہتے تھے تو یہ کہتے این آر او مانگ رہے ہیں ،اب آپ کیوں ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ نہیں صرف گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ ہوسکتا ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے ۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ اہم موڑ تھا اس کے بعد اسرائیل سے قربت کی خبریں آنا شروع ہوگئیں ، عمران خان جس بات کی تردید کرتے ہیں سمجھ لیں وہ لازمی ہونی ہے ، عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں