کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونیوالے انجیکشن کی قیمت میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا علاج کے انجکشن کی قیمت کم کرنے کی منظوری دے دی ہے، کورونا علاج کے انجکشن کی قیمت 9244 سے کم کرکے 5680 ہزار کردی گئی ہے، کورونا دوا مختلف صورتوں میں مریضوں کو دی جاتی ہے۔ انہوں نے

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 15 کروڑ ڈالرکی منظوری دی گئی ہے، اس سے زیادہ ضرورت پڑی تو اس کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ویکسین کے حوالے سے7 اہم جزئیات کا خیال رکھا گیا ہے۔ کورونا ویکسین فراہمی کیلئے مختلف 7 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ شفافیت کے لئے کابینہ کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین دی جائے گی۔کورونا کے علاج کیلئے انجکشن کی قیمت بھی کم کردی گئی ہے۔ کورونا علاج کے انجکشن کی قیمت 9244 سے کم کرکے 5680 ہزار کردی گئی ہے۔کورونا کی دوا جس کی قیمت کم کی گئی یہ مختلف صورتوں میں مریضوں کو دی جارہی ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور کورونا پھیلاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے کورونا کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام کی زندگیوں کی کوئی پروا نہیں ہے، کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ لوگ جلسے کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ ایس اوپیز کے معاملے میں کسی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ماسک کی پابندی ہرصورت کروائی جائے۔ اسی طرح کابینہ اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عوامی اجتماعات کرنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ایسی صوررتحال میں جلسے کرنا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ کورونا کی وجہ سے ملک کو سنجیدہ فیصلوں اور رویوں کی ضرورت ہے۔گزشتہ روز کورونا کے باعث 67 اموات ہوئیں۔محکمہ صحت کے اہلکاروں اور ہسپتالوں میں دباؤ کا سامنا ہے۔ہم سب کو مل کر وباء کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ کورونا ویکسین کی بروقت دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ کورونا کے علاج کیلئے انجکشن کی قیمت بھی کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کورونا انجکشن کی قیمت 9244 سے کم کرکے5680 ہزار کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں