مارچ میں سینیٹ الیکشن، کون جیتے گا؟ تین ماہ قبل ہی پیشنگوئی کر دی گئی

ملتان (پی این آئی) وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ محاذ آرائی کبھی بھی حکومت کے حق میں نہیں جاتی۔مارچ میں سینٹ الیکشن ہوگا حکومت جیتے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے 30 سال میں معاملات کو خراب کیا، اب

ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں، تعمیرات اور ٹیکسٹائل انڈسڑی بھرپور طریقے سے چل رہی ہے۔پی ڈی ایم جلسوں کے حوالے سے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمارے 126 روز کے دھرنے سے حکومت چلی گئی؟ احتجاج اور دھرنوں سے حکومت نہیں جاتی۔بلین ٹری سونامی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے، پنجاب، اسلام آباد میں درخت لگے ہیں۔ بلین ٹری پراجیکٹ کامیاب اور شفافیت سے چل رہا ہے۔ اس بارے میں سپریم کورٹ میں ہماری متعلقہ وزارت جواب دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close