نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ کے لئے دعا کی اپیل،بدھ کوقرآن خوانی ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی ملک بھر میں پارٹی کارکنان اور عوام سے والدہ مرحومہ کے لئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی ملک بھر میں پارٹی کارکنان اور

عوام سے والدہ مرحومہ کے لئے دعا کی اپیل کی ہے ،آپی جی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے جمعرات کو ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی ،پارٹی کارکنان اپنے علاقوں، ڈویڑن اور گھروں میں آپی جی مرحومہ کے لئے دعا کریں گے ۔قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف نے والدہ کی وفات پر تعزیت، دعا اور ہمدردی پر عوام، کارکنان اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں