وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ، ویکسین کے پہلے مرحلے میں کتنی عمر کے افراد کو ترجیح دی جائے گی،ا علان کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ۔ منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ۔ انہوںنے کہاکہ ویکسین کی خریداری

کے لیے خود کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ وفاقی کابینہ کو کرونا ویکیسن کے مراحل کے حوالے اے بریفنگ دی گئی،ویکسین کے پہلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ویکسین کے حوالے سے سات اہم جزئیات کا خیال رکھا گیا ہے ،سب سے پہلے کرونا ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پینسٹھ سال سے زائد افراد کو دوسری ترجیح دی جائے گی،شفافیت کے لئے ایک کابینہ کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایک سے زیادہ کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گا،سو ملی گرام پانچ ہزار چھ سو ساٹھ روپے میں ملے گی انہوںنے کہاکہ نو ہزار سے زائد پہلے قیمت پہلے پڑ رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ کورونا انجکشن کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں