پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافہ جاری ، مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد تک ہو گئی ، آزاد کشمیر 14.5 کی مثبت شرح کے ساتھ سب سے آگے، میرپور آزاد کشمیرمیں20.62 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد(آئی این پی)ملک بھر میں کرونا کیسز میں اضافہ جاری ہے ، این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد تک ہو گئی ہے، آزاد کشمیر تاحال کرونا کے حوالے سے سب سے زیادہ 14.5 کی مثبت شرح کے ساتھ سب سے آگے ہے، دوسرے نمبر پر سندھ میں 10 اعشاریہ ایک فیصد مثبت کیسز کی شرح

رپورٹ ہو رہی ہے، ملک میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب میرپور آزاد کشمیرمیں20.62 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔کرونا کی اینٹی جین ٹیسٹنگ کے لیے تمام سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز پر ابتدائی سطح میں سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کر کیا گیا ہے۔ نجی لیبارٹریز کو اینٹی جین ٹیسٹ کی اجازت دینا صوبائی اختیار ہو گا۔منگل کواسلام آباد میں این سی او سی کے اجلاس میں کرونا کے بڑھتے ہوے کیسز بالخصوص تیزی سے انتہائی حساس مریضوں کی تعداد میں اضافے پر قابو کے حوالے سے اجلاس میں حکام کو بتایا گیا کہ پاکستان میں 2162 انتہائی تشویشناک حالت کے کرونا سے متاثرہ مریض موجود ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب میرپور آزاد کشمیرمیں20.62 فیصد، پشاور میں 19.58 فیصد اور حیدرآباد میں 19.3 فیصد دیکھا گیا ہے۔ مجموعی طور پر بھی آزاد کشمیر مثبت کیسز کے حوالے سے سب سے آگے ہے یہاں مثبت کیسز کی شرح 14.58 فیصد،سندھ میں 10.1 فیصد، بلوچستان میں 9.4 فیصد، اسلام آباد میں 4.3 فیصد، کے پی کے میں 3.8، پنجاب میں 3.5 اور گلگت بلتستان میں 2 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس کے شرکا کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ نے ریپیڈ اینٹی جین ٹیسٹنگ کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر ملک کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ٹیسٹ کی سہولیات میسر کی جاے گی۔ اینٹی جین ٹیسٹ کے ذریعے 15 منٹ کے محدود وقت میں کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ اخز کرنا ممکن ہو گا۔ صوبائی حکومتوں کو اختیار دیا گیا کہ نجی لیبارٹریوں کو بھی اینٹی جین ٹیسٹ کی اجازت اور سہولت فراہم کر سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں