بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی ویڈیو شیئر کر دی ویڈیو میں بختاور کس کے ساتھ آتی دکھائی دے رہی ہیں؟

کراچی(آئی ا ین پی ) سابق صدر آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ 27 نومبر کو غیر ملکی بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کے رشتے میں بندھنے والی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا

پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بسم اللہ الرحمان الرحیم لکھا ہے۔ تقریبا 30 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں بختاور منگنی کی تقریب کے لیے اپنے والد آصف زرداری کے ساتھ آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔ اس موقع پر بختاور اور ان کے والد بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔ جب کہ ویڈیو میں آگے بختاور اور ان کے منگیتر محمود چوہدری بھی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ بختاور بھٹو کی منگنی دبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی ہے۔ بختاور نے اپنی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر خود دی تھی۔ اور منگنی کے روز انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا تعارف کراتے ہوئے کہا تھا یہ ہیں اصل محمود چوہدری۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close