راولپنڈی(آئی این پی ) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے ضلع کچھی بولان سے تحفظ ناموس رسالت پیدل مارچ راولپنڈی پہنچ گیا۔ تحفظ ناموس رسالت پیدل مارچ تحریک نوجوانان پاکستان بلوچستان کی جانب سے کیا جارہا ہے جو یکم نومبر کو بلوچستان کے
ضلع کچھی بولان سے شروع ہوا اور 31 دن مسلسل پیدل چلتے ہوئے تقریبا 14 سو کلومیٹر کی مسافت طے کرکے منگل کی صبح راولپنڈی پہنچا۔ مارچ کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی حکومت کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ تحریک نوجوانان پاکستان بلوچستان کے صوبائی ترجمان و مارچ کے شرکا کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی خاطر احتجاج ریکارڈ کرانے پیدل بلوچستان سے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پریس کلب تک جائیں گے اور فرانسیسی حکومت اور فرانسیسی صدر کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ بھی وہی ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں