بیگم صفدر شیشے کے محل میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینکنے سے گریز کریں تو بہتر ہے، پی ٹی آئی کے وزیر کو جواب کی بجائے غصہ آ گیا

لاہور(آئی این پی )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے ملتان جلسے میں عمران خان اور ان کی والدہ سے متعلق گھٹیا ریمارکس دیئے، جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، لیگی رہنما یاد رکھیں شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کی طرف پتھر نہیں پھینکتے۔ فیاض الحسن چوہان نے

بیگم صفدر اعوان کے ملتان جلسے میں دیئے گئے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے آل شریف اور اپنے والد کی ذاتیات کی سیاسی روایات کو پھر سے زندہ کر دیا، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی زندگی اور ان کی والدہ سے تعلق سے متعلق انتہائی گھٹیا اور چھوٹی باتیں کیں، وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی والدہ یا کسی بزرگ کے متعلق کبھی کوئی بیانات نہیں دیئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سب جانتے ہیں عمران خان نے اپنی والدہ کی محبت میں اربوں کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا، دوسری جانب شریف خاندان نے اپنی والدہ کی وفات پر جو کیا، اس پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں، بیگم صفدر اعوان سیاست میں انتہائی نقصان دہ روایات ڈال رہی ہیں، مخالفین کی ماں، بہنوں اور بیٹیوں پر ہرزہ سرائی کریں گی تو بیگم صفدر اعوان کی ذاتی زندگی بھی اس کی لپیٹ میں آئے گی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close