کراچی (پی این آئی) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں کسی کا غلام یا نوکر نہیں، اگر عمران خان کے بیٹے یا بھائی کو لیڈر ماننا پڑے تو ایسی سیاست پر لعنت بھیجوں گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ملتان ریلی میں مریم نواز اور آصفہ بھٹو کی تقاریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افسوس کی
بات ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سینئر لوگ پیچھے اور ان کی جگہ وہ بچے سامنے آگئے ہیں جن کی کوئی محنت اور جدوجہد نہیں ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وہ موروثی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں، اپنی جماعت تحریک انصاف میں بھی کبھی اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کے لیڈر صرف عمران خان ہیں ان کے بعد وہ اپنے لیڈر کے بیٹے یا کسی بھائی کو لیڈر نہیں مانیں گے۔میں کسی کا غلام یا نوکر نہیں، اگر عمران خان کے بیٹے یا بھائی کو لیڈر ماننا پڑے تو ایسی سیاست پر لعنت بھیجوں گا۔اگر عمران خان کے بعد مراد سعید یا اسد عمر جیسے لوگ پارٹی کے لیڈر نہ بنیں اور پارٹی میں موروثیت آ جائے تو پھر اپنی سیاست کیلئے کوئی مختلف فیصلہ کروں گا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے مریم نواز کے ملتان جلسے کی تقریر پر بھی شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اگر اس چور کی بیٹی چورنی مریم نواز نے اپنی گھٹیا زبان وزیراعظم کی والدہ یا کسی اور کی والدہ کے لئے بند نہ کی تو ہم بھی مجبور ہونگے اس کے گھٹیا کچھے چٹھے کھولنے کے لئے جس سے یہ خود اور اس کا باپ خودکشی کرنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے جس سیاست کے ہم خلاف ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں