کورونا وائرس تو کچھ بھی نہیں، رواں سال کونسی بیماری کی وجہ سے لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کر دی

نیو یارک (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے اس سال ملیریا کے باعث تقریبا ایک لاکھ تک اضافی انسانی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جنیوا میں بتائی گئی۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس کی

وبا کے پیش نظر بہت سے ممالک نے اپنی سرحدیں اور کئی صنعتیں بھی بند کر دیں، جس کے نتیجے میں ملیریا کی روک تھام کے لیے ادویات اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والی مچھر دانیوں کی ترسیل میں واضح خلل پڑا۔اس کے علاوہ کئی ممالک میں وہ مالی وسائل بھی کورونا کے خلاف اقدامات کے لیے استعمال کیے گئے، جو ملیریا کی روک تھام کے لیے مختص تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ برس ملیریا کے باعث پوری دنیا میں چار لاکھ نو ہزار انسان ہلاک ہوئے تھے، جن کی اکثریت کا تعلق براعظم افریقہ سے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں