لوٹی ہوئی رقم کی بیرون ملک سے واپسی، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر شاہد کاردار نے ملاقات کی ، جس میں پاکستان سے کی جانے والی منی لانڈرنگ کی روک تھام اور لوٹی

ہوئی رقم کے واپسی کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ غریب ممالک سے پیسوں کو غیرقانونی طور پر باہر منتقل کیا جانا پسماندگی اور غربت کی بنیادی وجہ ہے ، اسی وجہ سے پاکستان سے لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ اور معاونِ خصوصی وقار مسعود بھی ملاقات میں موجود تھے جب کہ وزیراعظم سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے بھی ملاقات کی ، جس میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو پورٹس کی صورتحال سے آگاہ کیا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کو قرض فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی ، ملاقات میں کراچی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ، وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیروں کو مالی معاونت فراہم کرنے اور دیگر تمام ممکنہ سہولتیں فراہمی کی بھی ہدایت کی۔قبل ازیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پہلے کبھی ایسی نہ تھی، فوج کی کوئی مداخلت نہیں ساری خارجہ پالیسی پی ٹی آئی حکومت کی ہے، اسلامی ممالک کے درمیان کسی تنازع میں فریق نہیں بنیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے سینئر اینکر منصور علی خان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ساری خارجہ پالیسی پی ٹی آئی حکومت کی ہے، خارجہ پالیسی کیلئے فوج کی کوئی مداخلت نہیں ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمارے سے پہلے کبھی ایسی نہ تھی،چین اور ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں، محمد بن سلمان سے کوئی ایشو نہیں ، اچھا تعلق ہے، محمد بن سلمان کے ایک جہاز پر سفر کیا جبکہ جہاز خراب ہونے پر دوسرا جہاز منگوایا، یواے ای کے ساتھ ویزوں کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے ، اسی طرح افغانستان سے بھی وہ تعلقات ہیں جو پہلے کبھی نہیں تھے، ڈومور کہنے والا امریکا پاکستان کی تعریفیں کررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close