مساجد پر پابندی کے حوالے سے حکومت نے اپنا فیصلہ سنا دیا، قرآن کریم اور حدیث نبوی ﷺ کا درس جاری رہے گا

لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مساجد پر پابندی نہیں، مدارس حکومتی فیصلوں کی پابندی کریں، مساجد میں قرآن کریم اور حدیث نبوی ﷺ کا درس جاری رہے گا، تعلیمی اداروں اور مدارس کے ہوسٹلز میں صرف35 فیصد طلباء کو رہنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے اتحاد تنظیمات مدارس

کے اجلاس کے بعد ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔جس میں اتحاد تنظیمات مدارسکے علماء نے یقین دہانی کروائی کہ ای سی اوسی کے تمام فیصلوں کی پاسداری کی جائے گی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ مدارس حکومتی فیصلے کی پابندی کریں گے،مساجد پر این سی اوسی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے۔وہاں پر قرآن کریم اور حدیث نبوی ﷺ کا درس معمول کے مطابق ہوگا۔تمام تعلیمی اداروں کے ہوسٹلز میں 35فیصد طلباء کو رہنے کی اجازت ہے۔واضح رہے حکومت نے ای سی اوسی کی سفارشات پر تعلیمی اداروں میں10جنوری تک چھٹیاں کی ہوئی ہیں۔ جبکہ کاروباری اور دوسری سرگرمیوں کیلئے بھی ایس اوپیز جاری کر رکھے ہیں۔اسی طرح کوروبا کے باعث حکومت نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے مختلف علاقوں میں8 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاوَن کا نافذ کردیا ہے۔لاہور کے 26، راولپنڈی کے15، ملتان کے7، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے3 اور میانوالی کے 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگا دیا گیا۔ اسی طرح لیہ کے 5، سرگودھا کے 4، گوجرانوالہ کے 3، فیصل آباد کے4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے شدید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔ ان علاقوں میں گروسری اسٹورز،آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پٹرول پمپ صبح 9 تا شام 7 بجے کھل سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close