اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبر چلا دی، صدر مملکت نے کہا کہ میں نے تصدیق کی ہے کہ میر ظفراللہ جمالی حیات ہیں، میری ان سے بات بھی ہوئی ہے، میں معذرت کرتا ہوں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے تصدیق کیے بغیر
ہی سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال کی خبر کا ٹویٹ کردیا تھا۔جب مجھے پتا چلا اور میں اس کی تصدیق کی تو مجھے پتا کہ چلا کہ سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی حیات ہیں، میری ان سے بات بھی ہوئی ہے۔ میں غلط خبر چلانے پر معذرت خواہ ہوں۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ اسی طرح سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کے بیٹے عمر جمالی نے بھی کہا کہ وہ حیات ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔واضح رہے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو گزشتہ روز عارضہ قلب کے باعث آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) راولپنڈی منتقل کردیا گیا تھا۔وہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ میر ظفراللہ جمالی کڈنی اور عارضہ قلب کا شکار پہلے سے ہی ہیں۔ میر ظفر اللہ جمالی کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ میر ظفر اللہ جمالی کو رواں سال مئی بھی کورونا ہوا تھا۔ لیکن حکومتی وزیر علی محمد خان کی جانب سے ٹی وی چینلز پر افسوسناک بیان چلا کہ میر ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے ہیں۔ان کے بیان کے تھوڑی دیر بعد ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ٹویٹ کردیا کہ سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے ہیں۔ جس پر تمام میڈیا نے اس کو خبر کو چلا دیا۔ لیکن بعد جب عارف علوی نے تصدیق کی تو پتا کہ وہ حیات ہیں۔ جس پر عارف علوی نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔ اور معذرت کی۔ تاہم یاد رہے اس طرح افسوسناک خبر عموماً کوئی رشتہ دار، یا قریبی دوست کی جانب سے دی جاتی ہے، لیکن یہاں پر براہ راست صدر مملکت نے خبر جاری کردی۔ جس کو پوری قوم نے فوری درست خبر تسلیم کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں