4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

فیصل آباد (این این آئی)4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ،فیصل آباد میں کورونا وائرس کے پھیلائوکے خدشے کے باعث شہر کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا۔فیصل آباد کے جن 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے اْن میں محلہ کوہ نور، بی بلاک سٹی ہائوسنگ سوسائٹی، مدینہ ٹائون اور

پیپلز کالونی نمبر 2 شامل ہیں۔پنجاب انفیکشیس ڈیزیز ایکٹ کے تحت ان4 علاقوں میں 8 دسمبر تک آمدورفت محدود رہے گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close