مساجد پر کوئی پابندی نہیں، قرآن و حدیث کا درس جاری رہے گا،جبکہ مدارس سے متعلق شفقت محمود کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) مساجد پر کوئی پابندی نہیں، قرآن و حدیث کا درس جاری رہے گا،جبکہ مدارس سے متعلق شفقت محمود کا اہم فیصلہ ،وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا وائرس کے دوران تعلیمی کی بندش سے متعلق کہا ہے کہ مساجد میں قرآن کریم اور حدیث کا درس معمول کے مطابق ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر تعلیم شفقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے کہا کہ مدارس حکومتی فیصلے کی پابندی کریں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ مساجد پر این سی او سی کی جانب سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، لہذا مساجد میں قرآن کریم اور حدیث کا درس معمول کے مطابق ہوگا۔وفاقی وزیر تعلیم کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ تمام اداروں کے ہاسٹلز میں 35 فیصد طلبہ کو رہنے کی اجازت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close