کوویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر کمشنر کراچی نےلازمی خدمات کے محکموں کو اہم حکم جاری کردیا

کراچی(پی این آئی)کوویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر ،کمشنر کراچی نےلازمی خدمات کے محکموں کو اہم حکم جاری کردیا ۔کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کوویڈ۔19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکموں میں 50 فیصد عملے کی روٹیشن کی بنیاد پر حاضری کے حوالے

سے جاری کئے جانے والے حکم نامے سے لازمی خدمات کے محکموں بشمول میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ ، فائربریگیڈ اور سٹی وارڈنز ڈپارٹمنٹ کو مستثنیٰ کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بقیہ محکموں میں 50فیصد عملے کی دفاتر / سیکشنز میں روٹیشن کی بنیاد پر حاضری اور دیگر عملے کا گھروں سے کام کے لئے دستیاب رہنا، موبائل فون کھلا رکھنا ، پیشگی اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑنا اور دفاتر میں آنے والے تمام عملے کے لئے کام کے اوقات کے دوران ماسک پہننا لازمی ہوگا، تمام محکمہ جاتی سربراہان کو مذکورہ بالا ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close