پوری دنیا کیلئے بڑی خوشخبری، کوروناوائرس کی سو فیصد موثر ویکسین تیار کرلی گئی

نیویارک (پی این آئی) موڈرنا کی جانب سے کورونا وائرس کی 100 فیصد موثر ویکسین بنا لینے کا دعویٰ، کمپنی کی جانب سے امریکا اور یورپ میں لائسنس کیلئے کل درخواست دی جائے گی، منظوری ملنے پر ویکسین جلد دستیاب ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق موڈرنا کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا

وائرس ویکسین کا تیسرا ٹرائل کامیاب ہو گیا ہے۔تیسرے ٹرائل میں کورونا ویکسین 100 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ویکسین کے ٹرائل کی کامیابی کے بعد موڈرنا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور یورپ میں ویکسین کی تیاری اور فراہمی کے لائسنس کیلئے کل درخواست دی جائے گی۔ اس سے قبل امریکا اور روس کی کمپنیاں دعویٰ کر چکی ہیں کہ وہ 90 فیصد سے زائد موثر کورونا وائرس ویکسین بنانے میں کامیاب ہو چکیں۔امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ویکسین کی فراہمی 2021 کے آغاز میں ممکن ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان میں طبی ماہر ڈاکٹرشازلی منظور نے کہا ہے کہ عوام کو دسمبر میں کورونا ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ دنیا میں کورونا ویکسین کو جلد ازجلد جاری کرنے سے متعلق ٹرائل کیے جارہے ہیں۔ برطانیہ دسمبر میں ویکسین کی فراہمی کا آغازکردےگا۔اسی طرح پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کا آغاز دسمبر میں کردیا جائے گا۔ پاکستان میں ویکسین کی مکمل خوراک کی قیمت دس ہزار کے قریب ہوگی۔ تاہم ان کو لوگوں کو ویکسین کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا جن کو کورونا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں تیزی آتی جارہی ہے۔ ملک میں بھر کورونا کیسز اور اموات کی شرح 7 فیصد تک ہونے پر سکولوں میں چھٹیاں کردی گئی ہیں۔کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار طے کردیے گئے ہیں۔ اسی طرح کورونا کے زیادہ شدت والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کیے گئے ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آنے کی شرح میں ہفتہ کے روز معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ 6.3 فیصد تک کم ہوئی تھی تاہم ایک روز بعد ہی دوبارہ یہ شرح 7 فیصد پر پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 7 فیصد یعنی 2 ہزار 829 مثبت آئے تاہم ایک روز قبل ملک میں ریکارڈ تعداد یعنی 48 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں 3 ہزار 45 مثبت آئے تھے یوں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 6.3 فیصد تک کم ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close