بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو کی ملتان جلسے سے سیاست میں دبنگ اینٹری

ملتان(پی این آئی)بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو کی ملتان جلسے سے سیاست میں دبنگ اینٹری،)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹوشہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ملتان جلسے سے سیاست میں اینٹری ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری

بھی شریک ہوئیں جسے ان کے سیاسی کیریئر کا آغاز سمجھا جارہا ہے۔جلسے میں شرکت کیلئے آصفہ بھٹو زرداری ملتان ایئرپورٹ پہنچیں جہاں آصفہ بھٹو زرداری کا استقبال ایم پی اے علی حیدر گیلانی اور ان کی بہن نے کیا۔بعد ازاں وہ ملتان میں گیلانی ہاؤس پہنچی جس کے بعد ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی ریلی کا آغاز گیلانی ہاؤس سے ہوا۔اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کارکنان سے خطاب میں ‘چلو چلو جلسہ گاہ چلو’ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ میرا یہی پیغام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close