اپوزیشن نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو کٹھ پتلی نہیں کہا، اپوزیشن نے یہ تو نہیں کہہ دیا کہ جسٹن ٹروڈو تم تو سلیکٹڈ نکلے، وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد(پی این آئی)پوزیشن نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو کٹھ پتلی نہیں کہا، اپوزیشن نے یہ تو نہیں کہہ دیاکہ جسٹن ٹروڈو تم تو سلیکٹڈ نکلے،وفاقی وزیر اسد عمر۔وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا میں کورونا کی ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینئر

جنرل کو دی گئی ہے جس پر وہاں کی اپوزیشن نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو کٹھ پتلی نہیں کہا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمرنے کہاکہ کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینئر جنرل کو دے دی گئی، ذرا کینیڈا کے اخبار تو دیکھیں کہیں کینیڈا کی اپوزیشن نے یہ تو نہیں کہہ دیاکہ جسٹن ٹروڈو تم تو سلیکٹڈ نکلے۔اسد عمر نے کہاکہ کینیڈا کی اپوزیشن نے جسٹن ٹروڈو سے یہ تو نہیں کہا کہ تم ایک کٹھ پتلی ہو اور ہمارا مقابلہ تم سے نہیں تمہیں لانے والوں سے ہے۔خیال رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس کی ویکسین لوگوں کو لگانیکی ذمہ داری میجر جنرل ڈینی فورٹن کو دی گئی ہے۔جسٹن ٹروڈو نے گذشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ستمبر 2021 تک ملک کی آدھی آبادی کو ویکسین لگادی جائے۔بڑے پیمانے پر لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے کینیڈین فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close