ملتان جلسہ،پی ڈی ایم کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں، تالے توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہوئے

ملتان (این این آئی)ملتان جلسہ،پی ڈی ایم کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں، تالے توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہوئے،حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت سے اجازت نہ ملنے کے باوجود ہر صورت ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کے بعد کارکنان رکاوٹیں عبور کرتے

ہوئے جلسہ گاہ پہنچے ۔تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم جانے والے تمام سارے راستے بند کر کے ٹرکوں اور ٹرالیوں سے رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں، اور ایک ہزار پولیس اہل کار گھنٹہ گھر چوک پر تعینات کر کے اسٹیڈیم اور گھنٹہ گھر چوک کو سیل کر دیا گیا تھا۔پولیس نے قاسم باغ اسٹیڈیم کو تالے لگا دئیے گئے تھے، اسٹیڈیم سے سیاسی رہنماؤں کے پینا فلیکس اور بینرز بھی اتار دئیے گئے تھے ، چوک گھنٹہ گھر کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھی۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے گھنٹہ گھر چوک پر دکانیں،کاروباری مراکز اور ملتان میٹرو بس سروس بھی بند رہی، کاروباری مراکز بند ہونے کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close