اپوزیشن رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کرا دی ۔ رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کو کنٹینرز دینے کے دعویدار اب روڈ بلاک کرنے کے لیے

کنٹینر پکڑ رہے ہیں،حکومتپی ڈی ایم کے جلسوں سے مکمل طور پر گھبرا گئی ہے،جھوٹے حکومتی ترجمان یہ کہتے نہیں تھکتے کہ انہیںاپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خوف نہیںجبکہ دوسری جانب ملتان میں ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے کئی روز قبل ہی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔مطالبہ ہے کہ فوری طور پر گرفتار رہنمائوں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close