حکومتی حربے کسی کام نہ آئے جلسے سے پہلے اپوزیشن کو ناقابل یقین کامیابی حاصل عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی‎


لاہور (پی این آئی )سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبیٹے علی قاسم گیلانی کی ضمانت منظور ، مقدمہ خارجہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے

ان کیخلاف درج مقدمہ بھی خارج کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی نے کورونا کی خلاف ورزی کی اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی قاسم اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں،جس کی اجازت نہیں ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ جلسہ کرنا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، علی قاسم گیلانی لوگوں کو جلسے کے لیے اکسا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close