جہاں جہاں کنٹینر لگے ہیں وہیں جلسہ گاہ بنے گی، روک سکتے ہو تو روک لو، ترجمان ن لیگ

لاہور(آئی ا ین پی ) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ چور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ملتان میں جلسہ روکنے کیلئے غیر قانونی راستے اختیار کئے جا رہے ہیں، جہاں جہاں کنٹینر لگے ہیں وہیں جلسہ گاہ بنے گی، روک سکتے ہو تو روک لو،جلسہ ہوکر رہے گا۔مریم اورنگزیب نے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولہ جلسے روکنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، حکومت غیر قانونی راستے اختیار کر رہی ہے، ووٹ چوری کر کے آنیوالی حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، حکومت فسطائی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عوام نالائق ٹولے کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے، جس جنگ کی آپ نے شروعات کی پی ڈی ایم اس کا اختتام کریگی، جلسہ ناکام بنانے کیلئے راستے بند کر دیئے گئے، کورونا میں اسد عمر، فردوس عاشق اور وزیراعظم خود جلسے کرتے ہیں، عمران خان کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کا احتجاج پر امن ہے، پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں گملہ تک نہیں ٹوٹا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close