جلسوں سے عمران خان جانے والے نہیں، پی ٹی آئی حکومت 5 سال پورے کریگی، شیخ رشید

راولپنڈی(آئی این پی ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلسوں سے عمران خان جانے والے نہیں، تحریک انصاف حکومت پانچ سال پورے کرے گی، اپوزیشن سے نیب اور این آر او کے علاوہ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا

سے بچانا چاہتی ہے جب کہ اپوزیشن لوگوں کو کورونا میں جھونک رہی ہے، پی ڈی ایم کے پشاور اور گوجرنوالہ جلسوں سے کورونا میں اضافہ ہوا، کورونا لیڈر،چھوٹے بڑے کو نہیں دیکھتا بلاول بھٹو کو پشاور جلسے سے کورونا ہوا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسوں سے جانے والے نہیں، 5 سال پورے کریں گے، عمران خان نیب اور این ار او کے علاوہ ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہیں، کرپٹ عناصر کی وجہ سے ملکی خزانہ خالی ہوا، چور ڈاکووں کی وجہ سے مہنگائی تھی، 2 تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کے نتائج سامنے آئیں گے، آٹا اور چینی کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں اور مہنگائی میں مزید کمی ہوجائے گی۔مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی ہے، ان سے کہتا ہوں لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے، مولانا سے کہوں گا کہ بندگلی میں داخل نہ ہوں، سیاست بند گلی میں داخل ہوجائے تو حادثات جنم لیتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی ہے، ان کے اور نوازشریف کے بیانیے میں واضح فرق ہے، کوئی ملک ایسا نہیں جہاں اداروں کا کردار نہیں ہوتا، اداروں کے خلاف بیانیہ دینے والوں کی سیاست تاریک ہوجائے گی، سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے تو حادثات ہوں گے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ بین الاقوامی سیاست یہ ہے پاکستان میں انتشار پھیلایاجائے، بین الاقوامی سیاست میں تبدیلی آرہی ہے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ خطے کی صورتحال پر گزشتہ روز اعلی سطح کا اجلاس ہوا، پاکستان کو سرحدوں سے کوئی خطرہ نہیں، افواج ملکی سرحدوں پر جاری صورتحال سے غافل نہیں، جس کابینہ میں شیخ رشید ہوگا اس میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لئی ایکسپریس ،ماں بچہ اسپتال۔ایم ایل ون کے بعد سیاست سے ریٹائر ہوجاں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close